اورنگ آباد:(جمیل شیخ):مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن ایم پی ایس سی کی جانب سے بروز ہفتہ 12 جنوری کو ریاست کے اسسٹنٹ سکریٹری کے علاوہ انجینئرنگ اور ایڈمنسٹریٹیو خدمات کے لئے گروپ اے کے امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔ ایم پی ایس سی محکمہ کی جانب سے ہونے والے اس امتحان کا وقت صبح گیارہ سے 12بجے کے درمیان رکھاگیا ہے جس میں ایک ہزار چارسو چالیس امیدوارو ںنے اپنے نامو ںکا اندراج کرایا ہے۔ اس امتحان کے لئے مولانا آزاد کالج بلی رام پاٹل ہائی اسکول وینوتائی چوہان کنیا پرشالہ کو مراکز بنایاگیا ہے جہاں پر 25پولس ملازمین اور 136 افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔