اسلام کی خاطر فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان بھی فلسطینیوں کی آزادی کے لیے دعا گو ہیں۔ثناء خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین کے نقشے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ فلسطین تھا، یہ فلسطین ہے اور یہ ہمیشہ فلسطین ہی رہے گا، انشااللّٰہ۔‘
سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطین میں دہشتگردی کو روکا جائے اور اسے آزاد کیا جائے۔
واضح رہے کہ غزہ میں گیارہویں روز بھی اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔اسرائیلی طیاروں نے رات بھر میزائل برسائے جبکہ تازہ بمباری میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔اب تک اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 240 سے زیادہ ہوگئی جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔