تیز رفتار ٹرین”و ندے بھارت“ کاناندیڑ سے26اگست کو آغاز

سیکندرآباد: 8 جولائی :(ورق تازہ نیوز)جنوبی وسطی ریلوے کے صدر دفتر ٹرانسپورٹیشن برانچ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ریلوے بورڈ نے ٹرین نمبر 20705/20706 جالنہ – چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (وندے بھارت ایکسپریس) کی سروس کو ناندیڑ تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اس توسیع کی افتتاحی سروس 26 اگست 2025 کو ناندیڑ سے روانہ ہوگی، جس کے افتتاحی دن کے اوقات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ باقاعدہ (ریگولر) سروس 28 اگست 2025 سے شروع ہوگی۔
نئے شیڈول کے مطابق:ٹرین نمبر 20705 ناندیڑ سے سی ایس ایم ٹی (ممبئی) تک ہفتے میں تمام دنوں میں (سوائے بدھ کے ناندیڑ سے) چلے گی۔

ٹرین نمبر 20706 سی ایس ایم ٹی سے ناندیڑ تک ہفتے میں تمام دنوں میں (سوائے جمعرات کے سی ایس ایم ٹی سے) چلے گی۔
ٹرین میں کل 20 وندے بھارت کوچ ہوں گے، جن میں 2 ٹی ایس ڈی ٹی سی، 10 ٹی ایس ایم سی، 5 ٹی ایس ٹی سی، 2 ٹی ایس این ڈی ٹی سی اور 1 ٹی ایس این ڈی ٹی سی سی کوچ شامل ہوگا۔ ٹرین کا پرائمری مینٹیننس ناندیڑ میں ہوگا اور اس کے 2 ریکس ہوں گے۔
اسٹاپج اور ٹائمنگ (ناندیڑ تا سی ایس ایم ٹی):
ناندیڑ سے روانگی صبح 05:00 بجے۔پربھنی: 05:40/05:42۔جالنہ: 07:20/07:22۔اورنگ آباد: 08:18/08:20۔انکائی: 09:38/09:40۔منماڈ: 09:58/10:03۔ناسک روڈ: 11:00/11:02۔کلیان: 12:43/12:45۔تھانے: 13:40/13:42۔دادَر: 14:08/14:10۔سی ایس ایم ٹی پہنچنے کا وقت: 14:25 بجے

سی ایس ایم ٹی تا ناندیڑ:سی ایس ایم ٹی سے روانگی: 13:10۔دادَر: 13:17/ 13:19۔تھانے: 13:40/ 13:42۔کلیان: 14:13/ 14:16۔ناسک روڈ: 16:18/ 16:20۔منماڈ: 17:18/ 17:20۔انکائی: 17:48/ 17:50۔اورنگ آباد: 18:48/ 18:50۔جالنہ: 19:43/ 19:45۔پربھنی: 21:33/ 21:35۔ناندیڑ پہنچنے کا وقت: 22:50 بجے

حکام نے کہا ہے کہ اس اقدام سے مسافروں کو ناندیڑ اور ممبئی کے درمیان تیز رفتار، آرام دہ اور جدید وندے بھارت سروس کی سہولت میسر ہوگی۔ ریلوے نے تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت دی ہے کہ اس شیڈول کو آئی سی ایم ایس اور این ٹی ای ایس میں اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ مسافروں کو اس کی مکمل معلومات دستیاب ہوں۔یہ گاڑی حضور صاحب ناندیڑ سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس ممبئی تک کا فاصلہ 9 گھنٹے 25 منٹ میں طے کرے گی۔ اس میں ایگزیکٹو کلاس اور چیئر کار ملا کر کل 20 ڈبے ہوں گے۔ جالنا سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس وندے بھارت ایکسپریس میں پہلے 8 ڈبے تھے، جن میں اضافہ کرکے اب کل 20 ڈبے کر دیے گئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading