تھانے میں انجمن خاندیش کی جانب سے جلسہ تہنیت و انٹر اسکول تقر یری مقابلہ کا انعقاد دسویں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والےطلباء ، صحافی قطب الدین شاہد، معلمہ نجم السحر رعنا کو استقبالیہ دیا گیا

انجمن خاندیش کی جانب سے جلسہ تہنیت و انٹر اسکول تقریری مقابلہ کا انعقاد
دسویں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والےطلباء، صحافی قطب الدین شاہد، معلمہ نجم السحر رعنا کو استقبالیہ دیا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
رابوڑی کے معروف سماجی ادارہ انجمن خاندیش کے زیر اہتمام خاندیش ادبی مرکز کے اشتراک سے تھانے شہر کی اردو اسکولوں کے طلبہ کا یوم آزادی کے سلسلے میں انٹر اسکول تقریری مقابلہ اور دسویں و بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تہنیتی جلسہ خاندیش کمیونٹی ہال رابوڑی تھانے میں منعقد کیاگیا جس کی صدارت ادارہ کے سابق صدر و بنیادی رکن سراج الدین شیخ نے فرمائی جلسہ میں مہمان خصوصی سینئر صحافی قطب الدین شاہد خان کو حکومت مہاراشٹر کی جانب سے مولانا آزاد صحافتی ایوارڈ تفویض کیے جانے پر اور حال ہی میں مہاراشٹر راجیہ ساہتیہ اردو اکیڈمی کی جانب سے رابوڑی میں مقیم معلمہ نجم السحر رعنا کو ایوارڈ کا اعلان کرنے اور ادارہ کے رکن شہاب الدین شیخ کی دختر پروفیسر تنظیم شیخ کی لکھی کتاب کو بی ایس سی کے سیلیبس میں شامل کرنے پر ان کو استقبالیہ دیا گیا۔ ادارہ کے جنرل سیکریٹری آفتاب شیخ نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوے بتایا کہ انجمن خاندیش اور خاندیش ادبی مرکز ہمیشہ ہی اردو کے فروغ کے لیے کوشاں رہے ہیں اور اسی سلسلے کی ایک کڑی کو جوڑتے ہوئے اردو اسکولوں کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریری مقابلہ اور تہنتی جسلہ کا انعقاد کیا گیا ہے اور آئندہ بھی ہم اس طرح کے پروگرام و نشستیں منعقد کرتے رہے گے۔ پروفیسر حنیف شیخ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ انجمن خاندیش کے صدر سید عباس علی، نائب صدر ذاہد علی قاضی، سید طاہر علی، رابوڑی پولیس اسٹیشن کی پی ایس آئی یادو میڈم، جمعیت علماء کے ممبرا شہر صدر حافظ ایوب نے بطور مہمان پروگرام میں شرکت فرماکر طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریری مقابلہ میں صحافی انوارالحق خان، صحافی ناصر یوسف اور میونسپل اردو اسکول کے معلم عقیل شیخ نے کے بہترین طریقہ سے جج فرائض انجام دیے۔ ہائی اسکول کے طلباء نے موثر و بیباک انداز میں جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں، جنگ آزادی میں اردو کا کردار و موجودہ جمہوریت میں مسلمانوں کا رول موضوعات پر تقاریر کرکے حاضرین کا دل جیت لیا۔ انجمن خاندیش کی جانب سے تقریری مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو حوصلہ افزائی انعام دینے کا انتظام کیا گیا تھا۔ اول مقام رضوان حارث آئیڈیل ہائی اسکول کی طالبہ شیخ مصباح ریاض، دوم مقام میونسپل اردو اسکول کی طالبہ شاہ عربینہ عالمگیر اور سوم مقام رابوڑی فرینڈس سرکل اردو ہائی اسکول کی طالبہ انصاری یاسمین مجیب الرحمٰن نے حاصل کیا وہی بہترین کارکردگی کے لیے میونسپل اردو اسکول نمبر 8 کو انعام دیا گیا۔ اردو اسکولوں میں دسویں و بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 28 طلباء وطالبات کو اور سی ای ٹی امتحان میں 95 فی صد مارکس حاصل کرنے پر رابوڑی کی طالبہ فردوس متین شیخ کو مہمانان و انتظامیہ کمیٹی کے عہدیداران و ممبران کے ہاتھوں ٹرافی و سرٹیفکیٹ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ پروگرام میں رابوڑی و شہر و مضافات کے تعلیمی، سماجی اداروں کے ذمے داران و کثیر تعداد میں عوام نے شرکت فرماکر منتظمین و طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اختتام میں سید عباس علی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

Leave a comment