تھانے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 51 فیصد نالوں کی صفائی مکم ل بڑے نالوں کی مشینی صفائی 90 فیصد سے تجاوز کر گئی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا مانسون سے قبل تمام نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا عزم اعلیٰ افسران کا صفائی مہم کا دورہ و معائنہ

تھانے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 51 فیصد نالوں کی صفائی مکمل

بڑے نالوں کی مشینی صفائی 90 فیصد سے تجاوز کر گئی
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا مانسون سے قبل تمام نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا عزم
اعلیٰ افسران کا صفائی مہم کا دورہ و معائنہ

تھانے (آفتاب شیخ)

تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) کی حدود میں مونسون سے قبل نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، اور اب تک مجموعی طور پر 51 فیصد صفائی مکمل کی جا چکی ہے۔ محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بڑے نالوں کی مشینی صفائی 90 فیصد سے زائد مکمل ہو چکی ہے، جب کہ اب چھوٹے نالوں کی صفائی پر توجہ دی جا رہی ہے، جہاں بھاری مشینری پہنچ نہیں سکتی۔

تھانے شہر کی نو وارڈ کمیٹی حدود میں تقریباً 278 کلومیٹر طویل چھوٹے اور بڑے نالے واقع ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بڑے نالوں کی صفائی میکانکی طریقے سے مکمل کر لی گئی ہے، تاہم گنجان آباد علاقوں میں موجود چھوٹے نالوں کی صفائی کا عمل اب جاری ہے، جہاں عملہ دستی طور پر کام انجام دے رہا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر پرشانت روڈے خود تمام سرکل کے ڈپٹی کمشنروں اور سینئر افسران کے ہمراہ صفائی کے کاموں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر واضح ہدایت دی کہ نالوں سے نکالی گئی گاد کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے تاکہ دوبارہ رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کا عمل طے شدہ وقت میں ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

ادھر عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے ہر وارڈ کمیٹی سطح پر ایک "وار کمیونیکیشن سسٹم" قائم کیا گیا ہے، جہاں نالوں کی صفائی سے متعلق شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر (سالڈ ویسٹ مینجمنٹ) منیش جوشی نے کہا کہ موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading