تھانے – شانتی نگر میں ووٹر بیداری مہم کے ذریعے ووٹنگ کی شرح بڑ ھانے کی کوشش

تھانے – شانتی نگر میں ووٹر بیداری مہم کے ذریعے ووٹنگ کی شرح بڑھانے کی کوشش

تھانے (آفتاب شیخ)
اسمبلی عام انتخابات 2024 میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ووٹر بیداری مہم (SWEEP) کے ذریعے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میں کوپری پانچ پکھاڑی اسمبلی حلقے کے ان علاقوں کا جائزہ لیا گیا جہاں ووٹنگ کی شرح 50 فیصد سے کم رہی تھی، خاص طور پر پولنگ سینٹر نمبر 155، 165 اور 168 پر ووٹر بیداری کے لیے خاص کوششیں کی گئیں۔
شانتی نگر، کوپری پانچ پکھاڑی علاقے میں پچھلے انتخابات میں کم ووٹنگ دیکھی گئی تھی۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار اسمبلی انتخابات میں شہریوں کو جمہوریت کے تحت دیے گئے اپنے حق کا استعمال کرنے اور ووٹنگ کا تناسب بڑھانے کے لیے ووٹر بیداری مہم کے ذریعے بیدار کیا گیا۔ اس دوران علاقے کے لوگوں کو ووٹنگ کی اہمیت سمجھائی گئی اور بتایا گیا کہ ان کا ووٹ کتنا قیمتی ہے۔
اس بیداری مہم کو شہریوں کا زبردست ردعمل ملا، اور حاضرین کو ووٹنگ کی اہمیت پر حلف دلائی گئی۔ تمام شہریوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر ووٹر بیداری مہم کے تمام اراکین بھی موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading