تھانہ میں پڑوسی کو زندہ جلانے کی پاداش میں نوجوان گرفتار

تھانہ ، 18 ستمبر (یواین آئی) مہاراشٹر کے امبر ناتھ سے پولیس نے ایک نوجوان کو اس کے پڑوسی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔11 ستمبر کو ملزم نکھل گورو (25) کو کلگاؤں – بدلا پور پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت رپورٹ درج کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد متاثرہ چندرکانت پوار (48) کی ممبئی میں علاج کے دوران موت ہوگئی جس کے بعد ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت بھی رپورٹ درج کی گئی۔

پولیس نے 13 ستمبر کو ملزم گورو کو گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال مجسٹریٹ کی تحویل میں ہے۔ پولیس کے مطابق گورو اور پوار دونوں امبر ناتھ میں ایک کمپلیکس میں رہتے تھے۔پوار کی بیٹی کچھ دستاویزات لانے کے لئے نیچے کی طرف گئی اور راستے میں اس نے گورو کی والدہ کو دیکھا جس نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں میں تنازع پیدا ہوا تاہم بعد میں معاملہ طے پا گیا۔

تاہم ، 10 ستمبر کی رات گورو،پوار کے گھر پٹرول کی بوتل لے کر داخل ہوا اور اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پوار کی چیخیں سننے کے بعد پڑوسیوں نے انہیں قریب سے اسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں ممبئی کے ایک اسپتال بھیج دیا گیا تھا اور علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی۔ذرائع کے مطابق مقامی پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading