ناندیڑ: تین وارداتیں میںدیڑھ لاکھ سے زائد کامال چوری

ناندیڑ:28ڈسمبر (ور ق تازہ نیوز)ناندیڑشہر میں دو اور رام تیرتھ پولس اسٹیشن حدود میں ایک اس طرح چوری کی تین وارداتوں میں دیڑھ لاکھ سے زائدکامال چوری ہوا ہے ۔ بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن میں فریادی بھاسکر بابوراو¿ سوبھیدار نے شکایت درج کروائی کہ سنگمیشور نگر جین مندر کے عقب میں انکا مکان ہے ۔ 26ڈسمبر کوصبح دس تا شب سات بجے تک وہ اپنی بیوی کے ہمراہ گھر کوقفل لگاکر ویدانت نگر میں ایک پروگرام میںشرکت کیلئے گئے تھے ۔اس دوران انکے بیٹے نے فون کرکے اطلاع دی کہ گھر کاقفل ٹوٹا ہوا ہے۔ اس اطلاع کے بعد وہ فوری گھر پہنچے ۔چوروں نے الماری کالاک توڑکر نقد69ہزار روپے چوری کرلئے تھے ۔ بھاگیہ نگر پولس نے جائے واردات پہنچ کر چوری کاپنچنامہ کرکے مقدمہ درج کردیا ۔ پولس کانسٹیبل شری رامے تفتیش کررہے ہیں۔ چوری کی دوسری واردات بھاگیہ نگر حدود کے منتری نگر میں رونما ہوئی ۔ فریادی سندیپ وینائیک راو¿ بیندرے نے شکایت درج کروائی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ دار کے پاس سیڈکو گئے تھے۔اس موقع کافائدہ اٹھاکر چوروں نے گھر کاقفل توڑکر الماری میں رکھے سونے کے زیور ‘نقد 2ہزار روپے سمیت ایک لاکھ 36ہزار روپیوںکامال چوری کرلیا۔دوسرے دن صبح گھر پہنچنے کے بعد فریادی کو چوری کا پتہ چلا ۔ بھاگیہ نگر پولس سے ربط قائم کرکے شکایت درج کروائی گئی ۔
٭رام تیرتھ:نرسی کے شیام نگر میں مکان سے چوروں نے 54ہزار روپیو ں کا سامان چوری کیا ہے ۔ شہر نرسی کے شیام نگر میں رہنے والے رمیش لکشمن راو¿نے شکایت درج کروائی کہ 26 دسمبرکوشب دس بجے وہ گھر کوقفل لگاکر سسرال گئے تھے ۔اسی شب چوروں نے گھر میںگھس کر سونے کے زیور 50ہزار روپے‘ نقد چار ہزار روپے چوری کرلئے ۔ فریادی دوسرے دن صبح آٹھ بجے سسرال سے گھر واپس آیاتو دروازے کاقفل ٹوٹاہوا تھا اور گھر سے زیور و نقد غائب تھی ۔ انھوں نے رام تیرتھ پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے چوری کی شکایت درج کروائی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading