تلک بھون میں اندرا گاندھی اور سردار پٹیل کو خراجِ عقیدت مہارا شٹر پردیش کانگریس کی جانب سے برسی و یومِ پیدائش کے موقع پر تعزیتی پ روگرام کا انعقاد

تلک بھون میں اندرا گاندھی اور سردار پٹیل کو خراجِ عقیدت
مہاراشٹر پردیش کانگریس کی جانب سے برسی و یومِ پیدائش کے موقع پر تعزیتی پروگرام کا انعقاد

ممبئی (آفتاب شیخ):

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج ملک کی مضبوط قیادت کرنے والی سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی اور مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش کے موقع پر دادر (ممبئی) کے تلک بھون میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے دونوں رہنماؤں کی تصاویر پر پھول نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قومی خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی اور سردار پٹیل نے ملک کی یکجہتی، استحکام اور ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

پروگرام میں پارٹی کے سرکردہ لیڈران مناف حکیم، دتّا ناندے، ملند کیسرکر، نریش دلوی، راگھویندر شکلا، نام دیو چوان اور سنجے باوکر کے علاوہ متعدد کارکنان شریک ہوئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading