تلنگانہ میں آئندہ چار سال میں آئی ٹی میں دس لاکھ نئے روزگار کے مواقع

تلنگانہ میں آئندہ چار سال میں آئی ٹی میں دس لاکھ نئے روزگار کے مواقع

حیدرآباد: شہر حیدرآباد دن بہ دن ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہورہا ہے۔ یہاں آئی ٹی میں بھی مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔حیدرآباد سافٹ ویر انٹر پرائزیزایسوسی ایشن (ہیسا) کے صدر زین کیو کے چیر مین مرالی بلو نے بتایا کہ آئی ٹی کی دنیا میں آئندہ تین تاچار سالوں میں تقریبا دس لاکھ نئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال آئی ٹی میں 5.5لاکھ ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مرالی بلونے مزید کہا کہ آئندہ سالو ں میں ہائی ٹیک سٹی، گچی باؤلی علاقہ میں مزید کمپنیاں کھلنے کی امید ہے۔ جس سے امید کی جارہی ہے کہ یہاں مزید دس لاکھ ملازمین کی ضرورت درپیش ہوگی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading