
ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے کئی ریاستوں میں مذہبی مقامات یا تو بند ہیں، یا پھر پابندیوں کے ساتھ کھولے جا رہے ہیں۔ لیکن کئی مقامات پر لاپروائی کا مظاہرہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جس سے کورونا کا پھیلاؤ رک نہیں پا رہا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ آندھرا پردیش واقع مشہور تروپتی بالاجی مندر کا ہے جہاں اب تک تقریباً 750 اسٹاف کورونا پازیٹو پائے جا چکے ہیں، اس کے باوجود مندر بھکتوں کے لیے کھلا ہے۔
ہندی نیوز پورٹل ‘گو نیوز انڈیا ڈاٹ کام’ پر اس سلسلے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ تمام کوششوں کے باوجود تروپاپتی بالاجی مندر میں کورونا انفیکشن نہیں تھم رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اب تک 743 اسٹاف کورونا کی زد میں آچکے ہیں اور ایک پجاری سمیت تین لوگوں کی موت بھی ہو چکی، پھر بھی مندر انتظامیہ کا بھکتوں کو بھگوان کے ‘دَرشن’ سے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔