مودی حکومت کے وزرا نے جمعرات کو عہدے اور رازداری کا حلف لیا اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس میں جے ڈی یو کا کوئی رہنما شامل نہیں ہے۔ دراصل بی جے پی نے جے ڈی یو کو کابینہ میں ایک سیٹ دینے کی پیشکش کی تھی لیکن جے ڈی یو اس سے مطمئن نہیں ہوئی۔ اس کے بعد جے ڈی یو نے حکومت میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ کیا۔
جمعہ کے روز اس حوالہ سے نتیش نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں علامتی طور حصہ داری کی ضرورت نہیں ہے اور اگر حصہ داری ہو تو وہ سیٹوں کے اعتبار سے ہونی چاہئے۔ نتیش نے مزید کہا کہ ان کی پارتی نے کسی بھی عہدہ وزارت کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔
Bihar CM&JD(U) leader N Kumar: When I was told one ministerial berth will be given to JD(U), I said we don't need it but I'll ask my party. I asked everyone, they said it's not appropriate that we show only symbolic participation when we're together. We're together, not upset. pic.twitter.com/xTLnYyiDM5
— ANI (@ANI) May 31, 2019
Bihar CM & JD(U) leader Nitish Kumar: I am seeing reports in newspapers that we had asked for 3 berths, this is false. We had not asked for any berth. https://t.co/vVn7gevqrZ
— ANI (@ANI) May 31, 2019
نتیش نے میڈیا کو بتایا کہ جب انہیں یہ بتایا گیا کہ ’’جے ڈی یو کے کوٹے سے محض ایک وزیر بنایا جا رہا ہے تو میں نے کہا اس کی ضرورت نہیں، باقی میں اپنی پارٹی سے پوچھ کر بتاؤں گا۔ اس کے بعد میں نے اپنی پارٹی میں اس پر تبادلہ خیال کیا تو پارٹی رہنماؤں نے بھی کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے اور ہمیں حکومت میں علامتی طور پر حصہ داری دی جا رہی ہے جبکہ یہ تعداد کے تناسب میں ہونی چاہئے۔ ‘‘ نتیش نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ این ڈی اے کے ساتھ اور کوئی ناراضگی نہیں ہے۔
نتیش کمار نے کہا کہ میں اخبارات میں دیکھ رہا ہے کہ ہم نے 3 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا! یہ غلط ہے، ہم نے ایسی کوئی مانگ نہیں کی۔ جے ڈی یو نے حکومت کے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نتیش کمار مودی کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ بہار میں این ڈی اے کے درمیان ہوئی سیٹوں کی تقسیم کے تحت بی جے پی اور جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا، وہیں ایل جے پی کو 6 سیٹیں دی گئی تھیں۔ نتائج کے اعلان پر بی جے پی نے تمام 17، جے ڈی یو نے 16 اور ایل جے پی نے 6 سیٹوں پر جیت درج کی۔ ایل جے پی کے کوٹے سے بھی ایک وزیر بنایا گیا ہے۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
