اورنگ آباد:12/ اکتوبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)صحافی عظمت پٹھان نے D-24 نیوز کو بتایا کہ عبدالعظیم انقلاب (عمر 42، ساکن چکلتھانہ حنا نگر) آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کا علاج کرایا گیا تھا۔ آج علاج کے لیے چکلتھانہ کے مینی گھاٹی میں داخل ہونے کیاگیا تھآ مگر دوران انتقال ہو گیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ان کی بیٹی کی شادی 14 اکتوبر کو ہے اور خاندان کو اس وقت صدمہ پہنچا جب شادی سے دو دن پہلے انکا انتقال ہوگیا۔
عبدالعظیم انقلاب سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ انہوں نے شہر میں حج ہاؤس کی تعمیر میں انمول تعاون کیا ہے۔ انہوں نے بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔جس کے بعد پرتھوی راج چوان کے وزیر اعلیٰ ہونے پر حج ہاؤس بنانے کی اجازت دی گئی۔ وہ ہمیشہ لوک سبھا اور ودھان سبھا کے انتخابات میں کھڑے رہے۔
انہوں نے اس اسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر کالی مسجد جنسی میں ادا کی گئی اور تدفین اسی قبرستان میں عمل میں آئی۔ حنا نگر میں واقع رہائش گاہ پر سوگواروں کا ہجوم ہے۔ انکے پسماندگان میں والدین، دو بھائی، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔