بہار کے سابق وزیر پروفیسر عبدالغفور کی طبیعت انتہائی نازک

پٹنہ: حکومت بہار کے سابق وزیر اقلتی امور اور بہار کے مہیشی اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی پروفیسر عبد الغفور کی طبیعت کافی علیل ہے۔ وہ کچھ ماہ قبل ایمس دہلی میں داخل تھے، جس کے بعد وہ علاج کے بعد وہ واپس آئے۔ انکی طبیعت ایک بار پھر خراب ہونے کے بعد انہیں پارس اسپتال، پٹنہ میں داخل کیا گیا مگر مرض کی شدت بڑھتی گئی تو گزشتہ شام ائیر ایمبولنس کے ذریعہ پھر سے دہلی لے جایا گیا جہاں وہ آئی ایل بی ایس، بسنت کنج میں زیر علاج ہیں۔

عبد الغفور کو ’لیور سیرہاسس‘ کے ساتھ ساتھ جونڈس ہوگیا ہے، وہ پہلے سے ذیابطیس میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کے ذریعہ تمام ائمہ کرام، علماء کرام، عامتہ المسلمین سے انکی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعاء کی درخواست کی گئی ہے۔ ائمہ حضرات سے نماز جمعہ کے ساتھ سبھی نمازوں میں پروفیسر عبد الغفور کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاء کی درخواست کی گئی ہے۔

پروفیسر عبدالغفور بہار میں تعلیمی تحریک چلانے میں پیش رہے ہیں اور ان کا خیال تھا کہ تبلیغی جماعت کے طرز پر تعلیمی تحریک شروع کی جائے اور وہ اس پر کام بھی کررہے تھے۔ مسلمانوں کو اونچا اٹھانے، تعلیمی و معاشی حالت بہتر کرنے میں ہمیشہ فکر مندر ہتے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading