بھیونڈی کارپوریشن کے خلاف منسے کا یک روزہ دھرنا 

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی نظام پور شہر مہانگر پالیکا انتظامیہ میں پھیلی بدعنوانی کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہونے سے عوام بہت پریشان ہے کارپوریشن انتظامیہ کے نظام کو پٹری پر لانے کے لئے ایم این ایس بھیونڈی شہر صدر منوج گلوی کی قیادت میں منسےکارکنان نے بھیونڈی کارپوریشن کے سامنے ایک روزہ دھرنا دے کر مہانگرپالیكا انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔اس دھرنے میں ایم این ایس کے ریاستی نائب صدر ڈی کے مہاترے، سیکرٹری راجن گاوڈ، مدن انا پاٹل، شیوناتھ بھگت، افسر خان، شیلیندر کرلے شرد ناگاوكر کے علاوہ منسے کے دیگر عہدیداران اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔

منسے لیڈران کے ذریعہ مہانگرپالیكا ڈپٹی کمشنر دیپک كرلیكر اور وندنا گلوی کو سونپے گئے میمورنڈم میں ایم این ایس لیڈروں نے مطالبہ کیا ہے کہ کارپوریشن علاقے میں مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی امرت یوجنا میں بھاری کرپشن ہوا ہے ۔ جس میں محکمہ باغ کے افسران نيلیش سنكھيے قصوروار ہیں جن کی جانچ کر کارروائی کی جائے ۔ کلیان ناکہ سے سائی بابا فلائی اوور برج سے تعمیری کام سست رفتار سے شروع ہے اور اس کا تعمیری کام گھٹیا درجے کا کیا جارہا ہے۔ جس کی تحقیقات کر پل کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ شہر کی سڑکوں پڑے متعدد گڑھوں کو بھرنے کا کام انتہائی گھٹیہ ہو رہا ہے جس کی جانچ پڑتال کی جانی چاہیے۔ شہر میں حفظان صحت کے کام میں لاپرواہی برتی جارہی ہے شہر میں جگہ جگہ کچڑے کا ڈھیر لگا ہے جس سے تعفن سے بیماریاں پھیل رہی ہے ۔جس کی روک تھام کی جائے ۔ شہر میں زیر زمین ڈرینج لائن ڈالنے کے لئے راستے کھودے گئے لیکن سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ۔جس کے لئے ٹھیکیدار ایگل انفراسٹرکچر کمپنی کے کام کی جانچ پڑتال کی جائے اور اس کے بل کی ادائیگی کو روکا جائے، جیسے اہم مطالبات کو لے کر ایم این ایس نے بھیونڈی کارپوریشن دفتر کے سامنے ایک روزہ دھرنا دیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading