اب دوپہیہ اور چار پہیہ گاڑی مالکین کے راشن کارڈ منسوخ کرنے کے احکامات

لاتور(محمدمسلم کبیر)لاتور ضلع میں جن کے نام پر موٹر سائکلس اور چار پہیہ کار ہیں ان کے راشن کارڈس منسوخ کرکے انھیں راشن سے محروم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.اسی طرح زائد آمدنی والے کسانوں کے بھی راشن کارڈس منسوخ کئے جائیں گے. اس تعلق سے تمام تفصیلات یکجاہ کرنے کا کام زونل آر ٹی او اور شعبہ محصول کی حانب سے کئے جارہے ہیں. اس تعلق سے مزید اطلاعات کے مطابق گاڑی مالکین کے آدھار کارڈس، لائسنس اور راشن کارڈس سے منسلک ہیں کس لئے ان مالکین کی تلاش نہایت آسانی سے کی جاسکتی ہے.اور اس معاملے میں کسی قسم کے بدعنوانی کا شبہ نہیں کا جاسکتا.
جس طرح مرکزی حکومت نے گیاس سلینڈر ہولڈرس سے اپیل کی تھی کہ وہ انفرادی طور پر حکومت سے ملنے والی سبسیڈی چھوڑ کر غریب خاندانوں کو گیاش کنکشن دینے کے حکومت کے اسکیم میں تعاون کریں اس اپیل پر بیشتر گیاس ہولڈرس نے انفرادی طور پر سبسیڈی چھوڑی تھی.اب حکومت نے ایک نیا فیصلہ لیتے ہوئے موٹر سائکل،کارس اور زائد آمدنی والے کسانوں کے راشن کارڈس منسوخ کرکے ان راشن حاصل ہونے والے راغن سے محروم رکھنے کا اعلان کیا ہے.حکومت نے اپنے اس فیصلے کی تائید میں کہا ہیکہ راشن کارڈس کی تقسیم کے زمانے میں سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے خاندان کو راشن دستیاب کرانے کی غرض سے انھیں راشن کارڈس مہیا کرائے گئے تھے تاہم اب ذرائع آمدنی میں اضافے کے سبب ان خاندانوں میں موٹر سائکلس،چار پہیہ گاڑیوں کی خریدی ہوئی ہےاور اس زائد آمدنی کی اطلاع ان راشن کارڈ دہندگان نے حکومت کو بروقت نہیں دی.اور یہ خاندان برسہا برس سے راشن حاصل کررہے ہیں. لہذہ آمدنی کے اضافے کے سبب ان کے راشن کارڈس منسوخ کئے جارہے ہیں اور ان کا راشن بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.
لاتور ضلع سپلائی آفیسر رامچندر چوبے نے ہمارے نمائندے سے کہا کہ ضلع بھر میں راشن کارڈ دہندگان اور ان کے پاس موجود موٹر سائکلس، چارپہیہ گاڑیوں کی تفصیلات فی الفور یکجاہ کرنے کے لئے متعلقہ تحصیلداروں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں.

Leave a comment