
بھیونڈی ( شارف انصاری):- ممبئی ناسک نیشنل ہائی وے پر بھیونڈی بائی پاس راستے پر پیر کی صبح ناسک کی جانب سے برق رفتاری سے آنے والا شیشہ پاوڈر سے بھرے ٹرک کی اسٹیرنگ لاک ہونے سے ٹرک الٹ کر پمپلاس ریلوے پل کے قریب سڑک پر گر پڑا ۔ مذکورہ سڑک حادثے میں ٹرک کا انجن اور چیچس الگ ہوکر ٹرک میں بھرا تمام پاوڈر راستے پر بکھر جانے کی وجہ سے ممبئی – ناسک نیشنل ہائی وے پر ٹریفک تین گھنٹے تک پوری طرح سے جام رہی ۔ جس کے سبب ٹریفک جام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے ٹرک کو فائیر بریگیڈ کی ٹیم نے راستے سے ہٹایا اور راستے میں پڑے پاوڈر کو فوری طور پر سڑک کے کنارے كيا گیا ۔ اس سڑک حادثے کے رونما ہوتے ہی پوری سڑک پر گلاس پاوڈر پھیلنے سے احاطے میں زہریلی گیس گھومنے والی کنٹینر کی افواہوں نے گاؤں کے دیہی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا تھا ۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی كونگاوں پولیس اور فائیر بریگیڈ ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پاوڈر چیک کرتے ہوئے اس کے زہریلی نہیں ہونے کی تصدیق کی ۔ اس کے بعد شہریوں نے راحت کی سانس لی ۔

ملی معلومات کے مطابق کانچ بنانے کے لئے مفید پاؤڈر ممبئی سے شری رامپور کے لئے ٹرک میں بھر کر جا رہا تھا بھیونڈی بائی پاس روڈ پر پمپلاس ریلوے پل کے قریب تیز رفتاری سے آنے والے ٹرک کی اسٹیئرنگ اچانک لاک ہونے سے ڈرائیور کا ٹرک سے کنٹرول بگڑنے کی وجہ سے ٹرک ریلوے پل سے ٹکراکر الٹ گیا ۔ اس حادثے میں ٹرک کی چیچس مکمل طور پر ٹوٹ کر بکھرنے سے ٹرک میں بھرے کانچ کا پاوڈر راستے پر پھیل گیا ۔ اس لئے ممبئی سے ناسک کی طرف آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوگئی اور اس سڑک پر 3 گھنٹے تک ٹریفک جام رہی ۔ مذکورہ سڑک حادثے کے بعد سڑک پر پڑے پاوڈر اور ٹرک سے نکلنے والے آئیل کے رساو سے راستے پر کسی قسم کا کوئی حادثہ نہ رونما ہو اس لئے خود پولیس نے راستے پر مٹی ڈال کر راستہ کو آمدو رفت کے لئے شروع کرایا ۔
