بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی جو پاورلوم کے حوالے سے ملک کا مانچیسٹر کہلاتا ہے ،حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے سبب دن بدن مسائل کا شکار ہے۔ٹوٹی سڑکیں،بجلی کا بڑھتا ہوا بل،گدلا پانی،گندگی اور گرتا ہوا تعلیمی معیار ان تمام مدعوں پر شہر کا باشعور اور تعلیم یافتہ طبقہ ہمیشہ فکر مند نظر آتا ہے، ا ن کی اسی فکر کو ایک پلیٹ فارم دینے اور شہر کے جملہ مسائل کے تدارک کے سلسلے میں بھیونڈی راشٹروادی کانگریس پارٹی ایک عوامی جلسہ کا انعقاد کر رہی ہے۔
شہر کے وسط میں واقع گوپال نگر کے پاٹی دار ہال میں آج مورخہ ۲۲ جنوری بروز منگل عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے کے داعی بھیونڈی شہر راشٹروادی کانگریس کے صدر خالد گڈو اور کارگزار صدر انل پھرتڑے ہیں۔اس عوامی جلسہ کی ابتدا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیدران اور کارکنان کے تربیتی کیمپ سے ہوگی ،جس میں بھیونڈی شہر کے راشٹروادی پارٹی سے جڑے تمام کاریہ کرتا اپنے تمام مسائل کو لیکر پارٹی کے اعلی عہدیدران کے سامنے اپنی بات رکھے گے اور شہر کو کس طرح ترقی، کامیابی اور کامرانی کی راہوں پر لیجانا ہے اس کی تربیت اپنے سینئر عہدیداران سے حاصل کریگے۔اس تربیتی کیمپ کا وقت آج منگل کے روز ۱۲ سے ۲ بجے تک ہوگا جس میں خالص پارٹی کی مظبوطی اور شہر کی ترقی میں کارکنان کے مثبت کردار پر تجربہ کار اور کہنہ مشق لیڈران تربیت کریگے، اس کے بعد اسی روز دوپہر ۳سے ۵ بجے تک پاٹی دارل ہال میں ہی عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر، انجنیرس، اساتذہ، آرکیٹکٹ اور سماج کے دیگر تعلیم یافتہ اور باشعور افراد کو مدعو کیا گیا ہے جس میں شہر کی ترقی کے تعلق سے ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کی جائیگی۔اس عوامی جلسہ میں راشٹروادی کانگریس کی ممبر آف پارلیمینٹ وندنا تائی چوہان،سابق ایم پی آنند پرانجپے،ایم ایل سی ودھا تائی چوہان،سانگلی کے سابق مہاپور سریش پاٹل،الہاس نگر کے حزب مخالف لیڈر بھرت گنگوتری موجود رہنے والے ہیں۔ بھیونڈی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر خالد گڈو نے اس جلسہ کے بارے میں نامہ نگارکو بتایا کہ بھیونڈی شہر ایک کاروباری شہر اور تجارتی مرکز ہونے کے باوجود حکومت کی تساہلی اور چشم پوشی کے سبب کھنڈر بنتا جا رہا ہے، نہ تو یہاں راستوں کا حال ٹھیک ہے نہ ہی بنیادی ضرورتوں کا کوئی معیار ہے، اسلیے راشٹروادی کانگریس نے اپنے اعلی عہدیداران کا ایک عوامی جلسہ اور کارکنان کا تربیتی کیمپ مورخہ ۲۲ جنوری کو منعقد کیا ہے تاکہ عوام اور کارکنان کے جملہ مسائل پارٹی کی اعلی قیادت کے سامنے آئے اور وہ حکومت کے ایوانوں میں بھیونڈی کی عوام کے حق کی آواز بلند کرکے تمام مسائل کو حل کرسکے، انہوں نے بھیونڈی کے تمام تعلیم یافتہ طبقہ سے گزاراش کی ہیکہ کثیر تعداد میں اس جلسہ میں شرکت کرکے اپنے مسائل کو حل کروائے،