بھیونڈی :شادی کی لالچ دے کر شادی شدہ خاتون کی عصمت دری ملزم فرار

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ کے گودام علاقے میں واقع ایمازون کمپنی میں کام کرنے والی شادی شدہ خاتون کے ساتھ کام کرنے والے ایک نوجوان کے ذریعے اپنے عشق کے جال میں پھنسا کر شادی کی لالچ دے کر عصمت دری کرنے کی واردات رونما ہوئی ہے ۔ خاتون کے ذریعے شادی کی ضد کرنے پر نوجوان نے انکار کر دیا ۔ خود کو ٹھگی کا شکار سمجھ کر متاثرہ خاتون نے کون گاوں پولیس اسٹیشن میں عصمت دری کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ جس کی بھنک لگتے ہی عصمت دری کا ملزم اویناش رام ہرہ مالی 27 فرار ہو گیا ہے ۔
پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانے شہر کے واگھلے اسٹیٹ کی رہنے والی 25 سالہ خاتون اور کامبے گاؤں بھیونڈی کا رہنے والا نوجوان اویناش ہری رام 27 بھیونڈی کے گودام علاقے میں واقع ایمازون کمپنی میں ساتھ میں نوکری کرتے تھے ۔ اسی درمیان اس نے شادی شدہ خاتون کو اپنے عشق کے جال میں پھنسا کر اس کے ساتھ شادی کرنے کی لالچ دے کر خاتون کو اعتماد میں لیا اور اس کی عصمت لوٹتا رہا ۔ متاثرہ خاتون کے ذریعے کی گئی شکایت کے مطابق فروری 2017 سے دسمبر 2018 کے درمیان کون پولیس اسٹیشن کی حد میں واقع کاسمو لاجنگ اور بورڈنگ ، رنجیت لاجنگ ڈومبیولی اور ٹٹوالا ، برجیشوری کی لاج میں لے جاکر خاتون کی مرضی کے خلاف عصمت دری کرتا رہا ۔ تعلقات ہونے کے ایک سال گزر جانے کے بعد متاثرہ خاتون نے نوجوان سے شادی کرنے کی بات کی ۔ اس پر ناراض نوجوان نے متاثرہ خاتون کو گالی گلوچ دے کر مار پیٹ کی اور اسے دھمکی دی اس طرح کی واردات سے خوف زدہ ہوکر متاثرہ خاتون نے خودکو ٹھگی کا شکار محسوس کرنے لگی اور اس نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف کون گاوں پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 376 ، 324 ، 504 کے تحت معاملہ درج کرایا ہے ۔ اپنے اوپر معاملہ درج ہونے کی بھنک لگتے ہی ملزم اویناش فرار ہوگیا ۔ جس کی تلاش میں پولیس سرگرم ہے معاملے کی جانچ سب پولیس انسپکٹر رزاق شیخ کر رہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading