بھیونڈی روڈ ریلوے اسٹیشن پر نو تعمیر مسافر فلائی اوور برج کا افتتاح

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں شہر واقع بھیونڈی روڈ ریلوے اسٹیشن پر ایم پی کپل پاٹل کی کوششوں سے نو تعمیر مسافر فلائی اوور برج کا افتتاح رکن پارلیمان کپل پاٹل کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر بی جے پی بھیونڈی شہر ضلع صدر اور کارپوریٹر سنتوش سیٹی ، مقامی کارپوریٹر نلیش ​​چودھری، ہنومان چودھری، ایڈوکیٹ هرشل پاٹل وغیرہ سمیت دیگر شہری اور مسافر موجود تھے ۔
واضح ہو کے بھیونڈی روڈ ریلوے اسٹیشن پر ایک پرانا فلائی اوور برج مسافروں کے ریلوے اسٹیشن کراس کرنے اور آمدورفت کے لئے موجود تھا ۔ لیکن ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی تعداد بڑھنے سے مسافروں اور شہریوں کو اسٹیشن سے کراس کر دوسری سمت جانے میں حادثات کا خوف ہمیشہ بنا رہتا تھا ۔ اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے ایم پی کپل پاٹل نے ریلوے وزارت سے خط وکتابت کر نیا مسافر فلائی اوور برج تعمیر کرنے کی مانگ کی تھی ۔ جس پر ریلوے انتظامیہ نے ایک نیا فلائی اوور برج تعمیر کرنے کی منظوری دے دی تھی ۔ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں مذکورہ ریلوے برج کا کام تیز رفتاری سے مکمل ہوا ۔ جس کا آج افتتاح عمل میں آیا ۔ برج کی تعمیر سے بھیونڈی ریلوے اسٹیشن سے سفر کرنے کے لئے آنے جانے والے ہزاروں مسافروں کو سہولیات ملے گی ۔ ریلوے لائن پار کر اسٹیشن سے دوسری سمت تک جانے کا خطرہ مول لینے والے مسافروں کو راحت ملے گی اور ممکن ہے حادثات سے بچاؤ بھی ہوگا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading