بھیونڈی:ایس ٹی کی 20 بسوں میں بیٹھ کر تارکین وطن مزدور چلے اپنے گاوں

IMG-20200510-WA015816 ناکہ بندی کے مقامات پر 1020 گاڑیوں کی جانچ ، 18 گاڑیاں ہوئی ضبط

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- مہاراشٹرا حکومت زندہ باد ، بھیونڈی پولیس جئے کے نعرے لگاتے ہوئے مہاراشٹرا اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بورڈ کی 20 بسیں پانچ سو مزدوروں کو لے کر ان کے ملک کے لئے بھیونڈی کے راجنولی اور مانکولی ناکے سے روانہ ہوئی ۔ مذکورہ مزدور پیدل ہی اپنے گاوں کے لئے جا رہے تھے جنھیں روک کر بھیونڈی پولیس نے گروپ بنا کر انھیں بسوں میں بیٹھا کر روانہ کر دیا ۔ اس دوران مزدورں کے چہرے پر گھر جانے کی خوشی صاف جھلک رہی تھی ۔ ادھر پولیس نے شہر میں ناکہ بندی کے دوران 1020 گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لے کر 18 گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی اور آس پاس کے ہزاروں مزدور ان دنوں پیدل ، سائیکل یا نجی گاڑیوں سے اپنے آبائی گاؤں کے لئے روزانہ جارہے جارہے ہیں۔کچھ مزدور پیسے کی کمی کی وجہ سے پیدل ہی گاؤں کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ ایسی ہی سینکڑوں مزدور ممبئی اور آس پاس سے آکر ممبئی ناسک ہائی وے کے مانکولی اور رانجنولی ناکے پر روکے ہوئے تھے ۔ جس کے بعد بھیونڈی کی سانتی نگر ، نارپولی پولیس نے پہلے ان مزدوروں کا 22 سے 25 ، 25 افراد پر مشتمل ایک گروپ بنایا جس کے بعد ایس ٹی بس منگا کر ان میں بیٹھانا شروع کیا ۔ ایک کے بعد ایک کل 20 بسوں کو منگا کر پولیس نے تارکین وطن مزدوروں کے نام ، آدھار نمبر اور گاؤں جانے کا پتہ لکھ کر ، معاشرتی دوری کا خیال رکھ کر انھیں بسوں میں بیٹھایا ۔ اس کے بعد انھیں ایم پی شرپور بارڈر کے لئے روانہ کردیاگیا ۔ اس دوران مزدوروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر گورنمنٹ اور پولیس محکمہ کی زندہ باد کے نعرے بلند کئے ۔ بھیونڈی کے ڈی سی پی راجکمار شندے نے بتایا کہ مذکورہ دونوں ناکوں سے ہر روز ایس ٹی کی بس سے مزدوروں کو لے کر ان کے گاؤں کے لئے روانہ کیا جائے گا ۔ صرف اتوار کے روز یہ عمل بند رہے گا ۔ ادھر انھوں نے بتایا کہ بھیونڈی میں کل 16 ناکہ بندی کے مقامات پر کل 1020 گاڑیاں چیک کی گئی ۔ جس میں سے دو پہیہ 460 ، تین پہیہ 203 اور فور وہیل 357 گاڑیوں کی شمولیت ہیں ۔اس چیکنگ میں 13 پولیس افسران ، 58 ملازمین اور 12 ٹریفک پولیس اہلکار شامل تھے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading