بھوپال میں 23نومبرسے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع

ملک کی مختلف ریاستوں میں تبلیغی اجتماعات کاپروگرام جاری

نئی دہلی:2 نومبر(ایجنسیز) تبلیغی جماعت کی جانب سے پورے ملک میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماعات کا پروگرام جاری کیاگیا ہے ۔ پروگرام کے تحت مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں 23‘24‘25اور26نومبر 2018 کوعالمی تبلیغی اجتماع ہوگا جس میں لاکھوں کی تعداد میںافراد شرکت کررہے ہیں۔اس کے بعد یکم ‘2 ‘3 ڈسمبر 2018 کو اترپردیش کے بلند شہر میں 8‘9‘ 10 ڈسمبر 2018 کو آندھرا پردیش کے کرنول میں ‘26‘27‘28 جنوری 2019 کو تملناڈو کے شہرترچھاپلی میں ‘ 2‘ 3’4 فروری 2019ءکو دہلی کی عیدگاہ میں ‘16‘17‘18‘ فروری 2109 کو کرناٹک ‘2‘3‘4‘مارچ 2019 کو راجستھان‘26‘27‘28©مارچ 2019 کو ہماچل پردیش کوعظیم تبلیغی اجتماع منعقد ہوگا ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ان اجتماعات کوقبول فرمائے اور انسانوں کی ہدایت کاذریعہ بنائے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading