بھارت کے 15 شہروں پر پاکستان کے میزائل اور ڈرون حملوں کی ناپاک کوشش ناکام

نئی دہلی (ایجنسی) – آپریشن سندور کے بعد بھی پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا۔ بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق، پاکستان نے بدھ کی رات شمالی اور مغربی بھارت کے متعدد فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے بھارتی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔

بھارت نے ان حملوں کے جواب میں فوری کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں لاہور میں پاکستان کا پورا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستان نے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پریس بریفنگ میں بھارتی حکام نے اس مؤقف کو دہرایا تھا۔

واقعات کی تفصیل:

پاکستان کی جانب سے آدھمپور، بٹھنڈہ اور چندی گڑھ سمیت دیگر اہم مقامات پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم بھارتی ایئر ڈیفنس نے ان تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔

پاکستانی ڈرونز اور میزائلوں نے جن شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ان میں: سری نگر، اونتی پورہ، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپور تھلہ، جالندھر، لدھیانہ، آدھمپور، بٹھنڈہ، چندی گڑھ، نل، پھلوڈی، اترالائی اور بھُج شامل ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق، ان حملوں میں استعمال ہونے والے میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی برادری کو پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کیے جا سکیں۔

بھارتی فضائیہ نے جمعرات کی صبح پاکستان کے مختلف شہروں میں فضائی حملے کیے، جن میں لاہور میں موجود ایئر ڈیفنس رڈار اور سسٹمز مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

لائن آف کنٹرول پر بھی پاکستان کی جانب سے شدید گولہ باری جاری ہے، جس میں مارٹر اور توپخانے کا استعمال ہو رہا ہے۔

پاکستانی افواج کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر کے علاقوں: کپواڑہ، بارہ مولہ، اوڑی، پونچھ، مینڈھر اور راجوری میں۔ان حملوں میں اب تک 16 بھارتی شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تین خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔

بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلح افواج کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا چاہتی ہیں، تاہم اگر پاکستان نے جارحیت جاری رکھی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔(بہ شکریہ این ڈی ٹی وی ہندی ویب سائٹ)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading