ا سلام آباد۔ ) پاکستان پربھارت کے میزائل حملے کے خدشے کی تصدیق کر دی گئی، وزیراعظمعمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ کل رات کو بھارت کی جانب سےپاکستان پر میزائل حملے کا خطرہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظمعمران خان نے خیر سگالی کے طور پر گرفتار شدہ بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل (جمعہ کو) رہا کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے کہا کہبھارت دوستی کی طرف ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا، بھارت میں انتخابات سے پہلے کوئی نہ کوئی واقعہ ہوگا جسے الیکشن میں استعمال کیا جائے گا تاہم پاکستان کو پلوامہ حملے سے ملنا کیا تھا،کوئی ملک اجازت نہیں دیتا کہ اس ک�� خودمختاری کو چیلنج کیا جائے، میں نے کل شام کوشش کی کہ بھارتیوزیراعظم نریندر مودی کو فون کروں، 20 سال پہلے ہندوستان گیا تھا، اس وقت کوئی کشمیری لیڈر ہندوستان سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے، آج ایک بھی ایسا نہیں، کیا وجہ ہے کہ 19 سال کا کشمیری نوجوان خودکش بنتا ہے، اس ملک کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے، نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کسی کو انتہا تک نہ لیکر جائیں، کل رات کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کا خطرہ تھا تاہم وہ خطرہ بھی ٹل گیا لہذاہندوستان کو کہہ رہا ہوں کہ اس کشیدگی کو آگے نہ لے کر جائیں ورنہ پھرپاکستان جواب دینے پر مجبور ہو