ناندیڑ:26اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)کانگریس قائد راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا پورے ملک کادورہ کررہی ہے۔یہ یاترا 7 نومبر کو مہاراشٹرمیںداخل ہورہی ہے۔ مولانا آزاد وچار منچ مہاراشٹرا پنے عہدیداران اورعام ممبران و ورکرس کو اس یاترا میںشامل کرنے کے لئے ساری ریاست میں مہم چلارہی ہے۔اس ضمن میں منچ کے صدر حسین دلوائی کی صدارت میں 22اکتوبر کوصبح گیارہ بجے مولانا آزاد ہال سانتاکروڑ ممبئی میں منچ کے ریاستی اورضلعی عہدیداران کا ایک کامیاب اجلاس منعقد ہوا ۔
حسین دلوائی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ ملک کے دستور پریقین رکھتے ہیں۔سیکولرزم کی بقا واستحکام چاہتے ہیں انھیںبھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوکر فرقہ پرستوں کے ملک توڑو عزائم کوناکام بنانا ہوگا ۔ یاترا 7 نومبر کوضلع ناندیڑ کے دیگلور میںداخل ہورہی ہے اس لئے مہاراشٹر کے ہر ضلع سے منچ کے تمام عہدیداران ‘ممبران اور منچ کے ہمدردان کو شریک ہونا ہے۔
انھوں نے شرکائے کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے ضلع اورعلاقہ میں پہونچ کر منچ کے افراد اورعام شہریان کویاترا میںشرکت کی ترغیب دیں۔منچ کے ریاستی نائب صدر یوسف انصاری کو مراٹھواڑہ کے تمام 8اضلاع کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ۔ جوافراد یاترا میںشریک ہورہے ہیں ان کی فہرست تیار کرکے منچ کے صدر دفتر روانہ کریں ۔ سابق ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) حسین دلوائی نے بتایا کہ منچ کے تمام افراد 7 نومبر کودیگلور پہونچ کر یاترا میں شامل ہوںگے۔
مراٹھواڑہ کے تمام ذمہ داران کاایک اجلاس 29اکتوبر کو حسین دلوائی کی صدارت میںرکھاگیا ہے۔جس کی تفصل بہت جلد دی جائے گی ۔ ممبئی اجلاس میں ممبئی سے عین العطار(سابق مینجنگ ڈائریکٹرمولاناآزاد مالیاتی کارپوریشن ) ناندیڑضلع صدر یوسف خاں پٹیل‘ اورنگ آباد سے یوسف انصاری ‘شولاپور سے حبیب نداف ‘ پونے سے محمد وسیم ‘ پال گھر سے رونی بھورے کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ‘ جنتادل‘ کانگریس پارٹی کے مقامی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔