نیشنلسٹ کانگرس پارٹی ( این سی پی ) کے صدر شرد پوار نے بتایا کہ آخراتحادی جماعتوں میں کون وزیر اعظم عہدے کے لئے مضبوط دعویدار ہے ۔ٹائمز آف انڈیا سے بات چیت میں پوار نے کہا کہ اگر نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے اکثریت حاصل نہیں کر پائی تو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی ،آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایا وتی وزیراعظم عہدے کے لئے اہم دعویدار ہوں گے ۔ پوار نے کہا کہ کسی وزیر اعلیٰ کے وزیراعظم بننے میں کوئی مشکل نہیں نہیں ہو سکتی ، کیونکہ نریندر مودی بھی پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور ملک کے وزیر اعظم بنے۔
پوار نے کہا کہ چونکہ میری رائے میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کا بہت کم امکان ہے ، اس لئے میری نظر میں ممتا بینر جی ، چندرا بابو نائیڈو، اور مایا وتی وزیر اعظم عہدے کے لئے بہتر دعویدار ہیں ۔پوار نے اس خبر کو بھی مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے مطابق راہل گاندھی ان تینوں سے بہتر ہیں۔پورا نے کہا کہ راہل خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ وزیر اعظم عہدے کے دعویداروں میں شامل نہیں ہیں۔
#UrduNewsMumbai #NCPPresidentSharadPawar #LokSabhaElection2019 #MamaBanerjee #Mayawati #ChandrababuNaidu #PMNarendraoModi #Congress #RahulGandhi Mayawati Mamta benerjee Nara Chandrababu Naidu Sharad Pawar Rahul Gandhi Narendra Modi