بھائی چارگی کی نئی مثال: 6 سالوں سے روزہ افطار کراتا آرہا ہے دبئی کا یہ گوردوارہ

دبئی : رمضان کے مہینے میں دبئی کا واحد گوردوارہ گذشتہ 6 سالوں سے انسانیت اور بھائی چارے کی نئی مثال قائم کرتا آرہا ہے ۔ گوردوارے میں 6 سال سے چل رہی اس رسم میں کارکنوں کو روزانہ افطار میں شاکاہاری خانہ پروسا جاتا ہے ۔
دبئی کے گورو نانک دربار گوردوارہ کے چیئرمین سریندر سنگھ قندھاری نے کہا کہ جبل علی میں واقع گوردوارہ پچھلے 6 سالوں سے رمضان کے دوران افطار کا انعقاد کرتا آرہا ہے ۔

گلف نیوز نے قندھاری کے حوالے سے کہا کہ اس علاقے میں کئی مسلمان کارکن ہیں لیکن یہاں ایسے مقامات کم ہیں جہاں وہ اپنا افطار کر سکیں ۔ ایسے میں ہم یہاں انہیں ہمارے گوردوارے میں مدعو کر تےہیں تاکہ وہ اپنا روزہ افطار کر سکیں ۔

#Dubai #Gurdwara #IftarParty #UrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading