بڑی خبر! ووٹنگ میں چند ہی گھنٹے باقی، میونسپل کونسل انتخابات پر بریک،ناندیڑ کے یہ دو بلدیہ شامل

ممبئی:(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کی میونسپل کونسل اور نگرپنچایت انتخابات کی انتخابی مہم کے لیے آج ’’سپر سنڈے‘‘ ثابت ہو رہا تھا۔ کل رات سے انتخابی مہم کی گھنٹیاں خاموش ہونے والی ہیں، لیکن اس سے قبل ہی ایک بڑی تازہ خبر سامنے آئی ہے۔ ریاست کی کچھ میونسپل کونسلوں کے انتخابات اچانک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ان حلقوں میں اب دوبارہ انتخابی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی نے کارکنان اور امیدواروں کے جوش پر پانی پھیر دیا ہے۔

نانڈیڑ میں ڈھول تاشے خاموش

نانڈیڑ کی مکھید اور دھرما آباد میونسپل کونسل کے انتخابات فی الحال آگے بڑھا دیے گئے ہیں۔ اب یہاں 23 دسمبر کو ووٹنگ اور 24 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ ریاست کی 13 میونسپل کونسلوں میں سے 2 کونسلوں کے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں، جبکہ بھوکر، کنڈلواڑی اور لوہا میونسپل کونسل کے ایک ایک وارڈ میں انتخاب موخر کر دیا گیا ہے۔

اس غیر متوقع فیصلے کے باعث انتخابی شور، ڈھول تاشے اور جشن کا ماحول فی الحال تھم سا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading