لکھنو:4ڈسمبر۔( ایجنسیز) بلند شہرتشدد معاملے میں منگل کواترپردیش کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈرآنند کمارنے کہا کہ بلند شہرمیں اب حالات قابومیں ہیں۔ ابھی تک اس معاملے میں سات لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 4 لوگوں کوگرفتارکیا گیا ہے جبکہ 4 لوگوں کوہی پولیس حراست میں لیا گیا ہے۔اے ڈی جی نے بتایا کہ فی الحال حالات قابومیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گﺅکشی اورتشدد کے معاملے میں دوایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ ہماری 6 ٹیمیں ابھی چھاپہ ماری کررہی ہیں۔ ویڈیو فوٹیج اورچشم دیدوں کے بیان پرہی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کررہی ہے۔اے ڈی جی آنند کمارنے بتایا کہ جانچ کی جارہی ہے۔ کسی بھی قصوروارکے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ نامزد ملزمین کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، جو لوگ گرفتارہوئے ہیں، ان میں چمن، دیویندر، آشیش چوہان اورستیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں، جوبھیڑمیں آگے تھے۔بجرنگ دل کے ضلع کنوینریوگیش راج کا بھی نام سامنے آیا ہے، ان کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یوگیش راج ابھی نہ توگرفتارہے اورنہ ہی حراست میں ہے۔ تشدد میں مارے گئے نوجوان سمت کے بارے میں یوپی اے ڈی جی نے کہا کہ ان کا پوسٹ مارٹم ہوگیا ہے، اس کے جسم سے گولی نکلی ہے۔ وہ گولی کس کیلییرکی ہے، اس کی جانچ چل رہی ہے۔ سمت بھی احتجاج میں شامل تھا، لیکن اس کا کیا رول تھا، اس کی جانچ کی جارہی ہے۔دراصل بلند شہرتشدد میں تناوکے پیش نظرضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس معاملے کی جانچ اے ڈی جی انٹلی جنس کوسونپی ہے جو48 گھنٹے کے اندررپورٹ دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی میرٹھ رینج کے انسپکٹرجنرل کی صدارت میں ایک ایس آئی ٹی کی بھی تشکیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس پورے معاملے میں افسوس کاا ظہارکیا ہے۔