بغیرآکسیجن دس مرتبہ ایوریسٹ کی چوٹی فتح کرنے والے انگ ریٹا شیرپا کا انتقال

کٹھمنڈو، 21 ستمبر (یواین آئی) دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ پر بغیر آکسیجن کی چڑھائی کرنے والے مونٹینر انگ ریٹا شیرپا کا 72 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔’ہیم تندوا‘ کے نام سے مشہور مسٹر شیرپا نے پہلی مرتبہ 1983 میں ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھائی کی تھی۔ ان کا نام بغیر آکسیجن کے دس مرتبہ ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھائی کرنے والے دنیا کے اکلوتے شخص کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔مسٹر شیرپا نے 1987میں سخت سردی میں بغیر آکسیجن لئے ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھائی کی تھی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔انہوں نے آخری مرتبہ 1996 میں 10ویں مرتبہ ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading