حصار ، 20 ستمبر (یواین آئی ) سوشل میڈیا سمیت میڈیا میں فرضی خبروں کا سچ جاننے میں مدد کرنے والا سرچ انجن لانچ کیا گیا ہے۔
گورو جمبھیشور یونیورسٹی حصار کے سی ایم ٹی شعبہ کے ڈین اور چیئرمین پروفیسر امیش آریا کی جانب سے تیار کردہ اس سرچ انجن کا افتتاح گذشتہ ہفتے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ٹنکیشور کمار نے کیا۔پروفیسر آریہ کے مطابق کوئی بھی انٹرنیٹ صارف http://www.tinyurl.cmtfactchecking کے ذریعے کسی بھی خبر سے متعلق معلومات حاصل کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر صارف کسی بھی خبر کی حقیقت جاننے کے لئے گوگل یا کسی اور سرچ انجن کا استعمال کرتا ہے ۔ لیکن یہ سبھی فیکٹ چیکنگ سرچ انجن نہ ہوکر عام سرچ انجن ہیں ، جہاں صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کر پانا عام آدمی کے لئے ممکن نہیں ہے ۔ اس سرچ انجن سے معلومات صرف قابل اعتماد ویب سائٹوں پر ہی تلاش کی جاتی ہے ۔ جس سے کسی بھی وائرل ہو رہی معلومات یا پیغام کی تفتیش آسانی سے ممکن ہے اور درست نتائج ملتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء اور محققین کے پاس صحیح طریقے سے سرچ کرنے کا فقدان ہے۔ طلباء کو ’نیٹ سرفنگ سکل ‘تیار کرنے میں یہ سرچ انجن اہم کردار ادا کرے گا۔ انٹرنیٹ پر معیاری معلومات مفت میں دستیاب ہے ، لیکن اسے کسے سرچ کرنا ہے کو یہ ہر ایک شخص کو سمجھ نہیں آتا ۔