بریکینگ نیوز: پربھنی میں دوبارہ کشیدگی ، عدالتی تحویل میں دلت نوجوان کی موت

پربھنی:15( ڈسمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)شہر میں گزشتہ دنوں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کر کے مجسمے کے پاس نصب آئین کی کتاب کی بے حرمتی کرنے کے بعد رونما ہوئے پرتشدد واقعات کے بعد پولیس نے گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

اسی معاملے میں گرفتار سومناتھ سوریہ ونشی کی اج عدالتی کسٹڈی کے دوران موت ہو گئی جس کی اطلاع شہر بھر میں اگ کی طرح پھیل گئی اور دوبارہ سے پربھنی شہر میں اج کشیدگی کا ماحول ہےشہر کے اس کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے دوبارہ سے شہر بھر میں سخت انتظامات کر دیے ہیں جبکہ مہاراشٹر ریپبلک سینا نے ریاست بھر میں بند منانے کا اعلان کیا ہے۔

نوجوان کی لاش سرکاری اسپتال پہنچنے کے بعد وہاں لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ جائے وقوعہ پر سخت پولیس کی موجودگی رکھی گئی ہے اور سینئر عہدیداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑ کے جذبات کو بھڑکانے سے بچنے کے لیے پرسکون رہیں۔ اس دوران شہر کا مرکزی بازار جزوی طور پر کھل گیا تاہم بیشتر تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھنے کو ترجیح دی۔

اس نوجوان کی موت کے بعد پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر ایس ٹی مہا منڈل نے بھی پربھنی شہر سے گزرنے والی تمام بسوں کو منسوخ کر دیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بہت سی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading