بریکینگ نیوز: ناندیڑ پولس نے فائرنگ کرکے ڈکیتی میں ملوث لٹیرے کو گرفتار کیا

ناندیڑ:2 /اکتوبر(ورق تاز ہ نیوز): کل دن دہاڑے عمری تعلقہ کے موضع سندھی کے وینکٹ راو پاٹل کولے کریڈٹ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی۔ایل سی بی نے اس معاملے میں آج علی الصبح ایک ڈیکیٹ کو فائرنگ کرکے گرفتار کرلیا ہے اور مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

کل کی واردات میں ڈکیتوں نے تلوار کی نوک پر دولاکھ روپئے سے زائد رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔ ان میں سے ایک ڈاکو کو گاوں والوں نے پیچھا کر کے پکڑ لیا۔

ہفتہ کی دوپہر دوبجے کے قریب موٹرسائیکل پرسوار آئے چار سے زائد ڈکیت وینکٹ راو پاٹل کولے کریڈٹ سوسائٹی کے دفتر داخل ہوئے اور تلوار کاخوف دکھلاکر ڈروخوف کاماحول پیدا کیا۔ دفتری عملے کو تلوار کے وار کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دو لاکھ سے زائدنقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔

اس موقع پر سوسائٹی کے ملازمین اور شہریوں نے ان ڈاکووں کا پیچھا کیا اور ایک ڈاکو کوپکڑنے میں کامیاب رہے ، اس کی جم کر پٹائی کی گئی بعدازیں اسے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ڈکیتی کی یہ ساری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔

جیسے ہی ایل سی بی کو اس واردات کی اطلاع ملی پی آئی چھلیکر کی قیادت میں ایک ٹیم لٹیروں کو تلاش کرنے میں مصروف ہوگئی تھی۔ آج علی الصبح ساڑھے تین بجے ناندیڑ سے قریب ہونے گاؤں کی سمت آرہی سڑک پر گشت کے دوران پولیس نے ایک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو بائیک سواروں نے پولس پر ہی حملہ کردیا اور فرار ہوگئے ۔

پولس نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کردی جس میں ایک لٹیرے بالاجی سنبھاجی باشیٹے عمر 35 سال کے پاوں میں گولی لگی جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔

زخمی لٹیرے کو علاج کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس کاروائی میں لوٹ کی رقم برآمد ہونے اطلاع ملی ہے۔ایل سی بی کی شاندار کارکردگی پر ڈپٹی آئی جی نثار تنبولی اور دیگر اعلیٰ افسران نے مبارکباد دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading