خبر غم: ناندیڑ کے مشہور کرکٹر رئیس پٹیل کا انتقال

ناندیڑ:2. اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کے مشہور کرکٹر و جمخانہ کرکٹ کلب کے سابق کھلاڑی جناب رئیس پٹیل ملازم بمبئی مرکنٹائل بینک ناندیڑ کا علالت کے باعث خانگی اسپتال میں اورنگ آباد میں آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔

رئیس پٹیل ولد عبدالرزاق با پٹیل (ساکن حیدر باغ) نے آج صبح (4:15 ہے) اورنگ آباد کے ایک ہاسپٹل میں مختصر علالت کے بعد دوران علاج ، داعی اجل کو لبیک کہا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان شاء الله بعد نماز مغرب گنج شہداں کربلا میں ادا کی ائیگی ۔ جلوس جنازہ – انشاء اللہ بعد نماز عصر حیدر باغ سے نکلے گا۔ نوٹ : مرحوم ، امان پٹیل ، عادل پٹیل کے والد تھے

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔آمین۔

انڈین مسلم جمخانہ ناندیڑ مراٹھواڑہ کے بہترین آل راؤنڈر رئیس پٹیل کچھ دنوں سے بیمار تھے انھیں حیدرآباد/ اورنگ آباد علاج کیلئے لے جایا گیا تھا۔

35 سے 40 سال قبل ناندیڑ ضلع اور مراٹھواڑہ میں مشہور کرکٹر رئیس پٹیل، مائے اون کرکٹ کلب کے پہلے کپتان تھے، پھر انڈین مسلم جم خانہ ناندیڑ کے کپتان تہے، وہ اس زمانے میں ایک عظیم آل راؤنڈر تھے۔انہوں نے اپنے کھیل کے انداز سے ضلع ناندیڑ کو مسحور کر دیا تھا۔
اس وقت ان کی ٹیم میں جتنے بھی کھلاڑی کھیلتے تھے وہ ایک سے بڑھ کر ایک تھے۔اگر اس دور (T20) میں آئی پی ایل ہوتا تو اس ہندوستانی مسلم جم خانہ ٹیم کے 2-3 کھلاڑی یقینی طور پر آئی پی ایل میں حصہ لے کر ناندیڑ کی شان بڑھاتے۔