بریکینگ نیوز: ناندیڑ سے اغواء ہونے والا معصوم بچہ بازیاب،پولس کی شاندار کارکردگی، محمد عامر اور اسمعیل گرفتار

ناندیڑ:6/اکتوبر (ورق تازہ نیوز)ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، جناب ابیناش کمار کی ‘مشن نربھیا ‘ مہم کے تحت دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن نے ایک شاندار کاروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ ڈیڑھ سالہ بچے کو محض 24 گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، 6 اکتوبر 2025 کو بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع نوری چوک کی رہائشی ایک خاتون نے شکایت درج کرائی کہ ان کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو دو نامعلوم افراد نے پلسر موٹر سائیکل پر نامعلوم وجوہات کی بنا پرپیربرہان نگر سے اغوا کر لیا ہے۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سنتوش تامبے نے فوری طور پر تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں اور بچے کی تلاش شروع کر دی۔

تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی اور خفیہ مخبروں سے معلومات حاصل کیں۔ اسی دوران انہیں مصدقہ اطلاع ملی کہ اغوا کار بچے کو کھڑک پورہ علاقے کے سیلاب نگر لے گئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری طور پر سیلاب نگر، کھڑک پورہ پہنچ کر جال بچھایا اور دو ملزمان کو اغوا شدہ بچے سمیت حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:محمد عامر محمد افسر، عمر 22 سال، ساکن قدوائی نگر نگر، دیگلور ناکہ، ناندیڑ،محمد اسماعیل (عرف۔ جے ڈی )عبدالحمید، عمر 21 سال، ساکن قدوائی نگر نگر، دیگلور ناکہ، ناندیڑ۔پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی پلسر 220 موٹر سائیکل (نمبر MH-26 CQ/9841)، جس کی مالیت 1,50,000 روپے ہے، کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading