ناندیڑ:7 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن اٹنکر نے آج ایک آرڈر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ناندیڑضلع میں اب دوکانیں‘کاروبار اور دیگر ادارے حسب سابق شاپ ایکٹ کے تحت انکے مقررہ وقت پر کھلیں گے اور بند ہوں گے۔
اس کے مطابق اب دوکانیں وکاروباری جس طرح لاک ڈاون سے قبل کھلتے اور بندہوتے تھے اسی طرز پر اب جاری رہیں گے ۔
احکام میں کہاگیا ہےکہ یکم اکتوبر00.00 بجے سے 31 اکتوبر 2020 تک 24.00 بجے تک ناندیڑضلع میں کاروباری کھلے رہیں گے ۔
لاک ڈاون سے قبل کاروبار صبح نو بجے سے شب گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت رہتی تھی ۔ا سلئے اب یہی اوقات 31اکتوبر تک نافذ رہیں گے ۔
لیکن عوام کو سماجی فاصلہ ‘ماسک کا استعمال کرنا لازمی رہے گا۔ضلع میںاب فوڈکارنر ‘ریسٹورنٹ ‘ہوٹلس اور بار بھی کھول دئے گئے ہیں ۔
کلکٹر کے نئے احکامات کے مطابق ناندیڑ میں کیا کھلا کیا بند سمجھئے اس فہرست میں

