عثمان آباد:30 اکتوبر ( ورق تازہ نیوز)ریاست بھر میں مراٹھاریزرویشن کے معاملے پر مراٹھا سماج نے پُرتشدد احتجاج شروع کردیا ہے ۔مہاراشٹرمیں سیاسی لیڈران کے گھروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اورانھیں جلایاجارہا ہے۔جگہ جگہ ہائی وےز کو بند کرکے ٹرافک کی
آمدورفت کوبند کردیا گیا ہے ۔ آج بیڑضلع میں بڑے پیمانے پر پُرتشدداحتجاج کیاگیا۔جس کے بعد یہاں کی کلکٹر نے ضلع میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔
اسکے بعد اب بیڑ کے پڑوسی ضلع عثمان آباد میں بھی آج رات سچین اومباسے کلکٹر نے ایک احکام جاری کرتے ہوئے ضلع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ضلع میں دفعہ 144(2) نافذ کردیاہے۔https://youtu.be/B3181J0qOZI?si=oq956I3pKtwFpUbp