ناندیڑشہر کے پکی چال علاقہ میں نوجوان کا قتل

ناندیڑ:30 اکتوبر ( ورق تازہ نیوز)شہر کے پکی چال علاقہ میں عثمان شاہی مل کے پاس فٹبال میدان کے پاس ایک نوجوان کے قتل کی واردات رونما ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق آج صبح آٹھ تاساڑھے آٹھ بجے کے درمیان عثمان شاہی ملز کے پاس فٹبال گراﺅنڈ کے قریب شراب کے لئے رقم نہ دینے کے معاملے پر دو ٬افراد میںجھگڑا ہواتھا۔

اس دوران ناندیڑضلع بدر کئے گئے ملزم رتیش مانے نے راجویلیامندا(عمر35سال ) کے سر پتھر ڈال کر بے رحمی سے قتل کردیاگیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر آباد پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولس انسپکٹر دتاتریہ منڈالے‘ شیوراج جمداڑے ‘ اوردیگر ملازمین جائے واردات پر پہنچے اور قتل کامقدمہ درج کردیا

۔قتل کی واردات انجام دینے کے بعد قاتل راہ فرار ہوگیا ۔ پولس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading