بریکینگ نیوز: بہار میں ایم آئی ایم کے چار ایم ایل ایز آر جے ڈی میں شامل

پٹنہ:29۔جون۔(ورق تازہ نیوز)بہار میں ایک حالیہ پیش رفت میں اے آئی ایم آئی ایم راشٹریہ جنتا دل میں ضم ہو گئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے چار ایم ایل اے آج آر جے ڈی میں شامل ہوگئے۔ آج اچانک دوپہر میں تیجسوی یادو بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے سنہا کے کمرے میں پہنچے اور اے آئی ایم آئی ایم کے 4 ایم ایل اے سے ملاقات کی۔

اس دوران اویسی کی پارٹی کے تمام ایم ایل ایز موجود تھے سوائے اختر الایمان کے۔ پارٹی کے جن ایم ایل اے نے آر جے ڈی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ان میں کوچدھامن سیٹ کے ایم ایل اے محمد اظہار آصفی، جوکی ہاٹ سے ایم ایل اے شہناباز عالم، بیاسی کے۔رکن الدین احمد اور بہادر گنج سے ایم ایل اے انظر نعیمی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی صدر اختر الایمان کو چھوڑ کر چاروں ایم ایل اے آر جے ڈی میں شامل ہو گئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading