لکھنؤ:12جون(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے جس بعد ان کی رہائش کے اطراف سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ وزیر اعلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی یوپی ڈائل 112پر ملی ہے۔ اس سے پہلے بھی مئی مہینے میں یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی جس میں پولیس نے ممبئی سے دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ کے اعلی افسران کےساتھ میٹنگ کی جارہی ہے۔