بریکینگ نیوز:مہاراشٹرمیں یکم جون کے بعد لاک ڈاون میں رعایت کاوزیرصحت کااشارہ

ناندیڑ:23 مئی۔ (ورق تازہ نیوز) ریاست مہاراشٹرمیں کورونا مریضوں کی تعداد میں 70فیصد تک کمی آئی ہے ۔ کیونکہ اپریل میں مریضوں کی تعداد 70ہزارتک پہنچ گئی تھی لیکن مئی کے وسط تک کورونا پر قابو پایا جاسکا ہے ۔

اسلئے ریاست کے عوام میں یہ بحث چل رہی ہے کہ یکم جون کے بعد مہاراشٹرمیںلاک ڈاون ختم کیاجائے گا ۔ مگر آج وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اشارہ دیا ہے کہ لاک ڈاون آگے جاری رکھنے کے بارے میں فیصلہ وزیراعلیٰ لیں گے مگر یکم جون کے بعد ریاست کے لاک ڈاون میںرعایت دینے کا اشارہ وزیر صحت نے دیا ہے۔اب یہ رعایت کس طرح ہوگی اس پرفیصلہ نہیں ہوسکا ہے البتہ 31 مئی سے قبل فیصلہ لیاجائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading