خبر رساں اداروں روئٹرز اور اے ایف پی کے مطابق قطر میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف مطابق وسطی دوحہ اور لوسیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ آسمان پر میزائلوں کو بھی دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب روئٹرز کے مطابق ایران نے العدید ایئر بیس کی طرف چھ میزائل فائر کیے ہیں۔
ایک سینیئر امریکی افسر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور وزارتِ دفاع قطر میں العدید ایئر بیس کو لاحق ممکنہ خطرے سے آگاہ ہیں اور صورتحال کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی میڈیا پر خبریں نشر کی گئی تھیں کہ ایران قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
امریکی اڈوں پر حملے کے خطرے کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکے، شعلے دیکھے گئے۔
🚨🇺🇸🇶🇦🇮🇷 BREAKING: IRANIAN MISSILES BEING INTERCEPTED OVER QATAR pic.twitter.com/Ee14HnThhX
— Jackson Hinkle 🇺🇸 (@jacksonhinklle) June 23, 2025
امریکہ کی جانب سے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر حملے کے ایک دن بعد اسرائیل اور ایران نے بھاری فضائی حملے کیے ہیں۔
دوحہ میں دھماکوں کی اطلاعات، قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کا ’خطرہ‘
دوحہ میں دھماکوں کی اطلاعات سے قبل قطر نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کا کہا ہے۔ بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ قطر میں امریکی زیرِ انتظام کولیشن ایئر آپریشنز سینٹر پر ایرانی میزائل حملے کے خطرے کی مستند اطلاعات ہیں۔