ایران کے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے، قطر کی شدید مذمت : تصاویر دیکھیں

ایرانی سرکاری میڈیا پر اعلان کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں ’طاقتور اور فاتحانہ‘ ردِ عمل کی ابتدا کر دی ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغے ہیں۔ ایران نے اس آپریشن کو ’بشارت الفتح‘ کا نام دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور اس کے اتحادیوں کو ’واضح‘ پیغام دیا جا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

پچھلے کچھ منٹوں میں قطر میں دھماکے سنائی دینے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

دوحہ میں دھماکوں کی اطلاعات سے قبل قطر نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کا کہا ہے۔ بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ قطر میں امریکی زیرِ انتظام کولیشن ایئر آپریشنز سینٹر پر ایرانی میزائل حملے کے خطرے کی مستند اطلاعات ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ العدید بیس پر آئی آر جی سی کا حملہ "قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے”۔

الانصاری نے ایک بیان میں کہا، "ہم، ریاست قطر میں، بین الاقوامی قانون کے مطابق اس صریح جارحیت کا براہ راست جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ قطری فضائی دفاع نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایرانی میزائلوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading