برقعے کے خلاف شیوسینا کی اشتعال انگیزی جمعیتہ علماء کی مذمت

مالیگاؤں(نامہ نگار) : گذشتہ روز شیوسینا کے ترجمان اخبار ’سامنا‘ کے اداریہ میں برقعے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کی جمعیت علماء مالیگاؤں (ارشد مدنی) نے شدید مذمت کی ہے۔ اس ضمن میں جمعیت علماء مالیگاؤں کے جنرل سکریٹری عبدالمالک سیٹھ بکرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’اسلام میں پردے کا حکم ہے اور آئین ھند ہمیں اس کو اختیار کرنے کا حق دیتا ہے ۔‘‘

موصوف نے مزید کہا کہ ’’رام کے ماننے والی خواتین بھی بڑی تعداد میں اپنا چہرا چھپانے کے لئے رومالی کا نقاب اپنے سر پر ڈالتی ہیں ۔ اس پر شیو سینا کا کیا کہنا ہے؟ ‘‘ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ برقعے کو دہشت گردی سے جوڑنے کی حماقت شیوسینا ہر گز نہ کرے کیوں کہ برقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔کیا راجیو گاندھی کو قتل کرنے والی بھی نقاب میں تھی؟ کیا مالیگاؤں میں بلاسٹ کرنے والے بھی نقاب میں تھے؟؟ تاریخ کے اوراق میں درجنوں ایسے واقعات ملتے ہیں کہ دہشت گردانہ اور تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بغیر نقاب کے تھے تو پھر کیوں کر برقعے کا تعلق اس طرح کے واقعات سے جوڑا جا سکتا ہے۔‘‘ اسطرح کی پریس ریلیز عامر ایوبی سر (سکریٹری شعبۂ نشر واشاعت ) نے جاری کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading