حیدرآباد:( ایجنسیز)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ اویسی نے کہا ہے کہ سال 2008 میں حافظ سعید کو بھی اسی طرح سے بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ اگر بی جے پی دہشت گرد مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار ہونے کے معاملے کو اپنی بڑی جیت مان رہی ہے تو وہ غلط ہے۔ یہ ابھی کوئی کامیابی نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار ہوتے ہی خبر کو ہندستان کی سفارتی جیت ماناجا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈران نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کا ہی اثر ہے کہ مسعود اظہر پر چین کو اپنا رخ بدلنا پڑا۔