برقعہ پر پابندی کا مطالبہ شیوسینا کا نہیں ہے:سنجے راﺅت کا یو ٹرن

ممبئی5مئی(ایجنسیز) سری لنکا میں برقعہ پر پابندی عائدکیے جانے کے بعدشیوسینا نے بھی ہندوستان میں برقعہ پرپابندی عائد کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا ،اور اس تعلق سے پارٹی کے ترجمان سامنا میں ایک اداریہ لکھا گیا ،لیکن سخت مخالف کے بعد شیوسینا نے اس کی تردید کی اور آج سامنا کے مدیر اور ایم پی سنجے راﺅت نے واضح کیا کہ برقعہ پر پابندی کا مطالبہ شیوسینا کا نہیں ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ شیوسینا کا تین طلاق کے بارے میں موقف مذہبی کم سماجی بیداری کا زیادہ ہے ،راﺅت نے واضح کیا کہ انہو ں اس سلسلہ میں سماجی پہلوکو اجاگر کیا اور اویسی کو دوبارہ آئین پڑھنا چاہئے ۔

واضح رہے کہ شیوسینا کے ترجمان سامنامیں ”راﺅن کے لنکا میں ممکن ،رام کے اجودھیا میں کب ہوگا،کے عنوان سے اداریہ تحریرکیا تھا۔

دراصل سری لنکا میں ایسٹر کے موقعہ پر کلیساﺅں میں بم دھماکوں کے بعد سری لنکا کے صدرنے برقعہ کے نقاب پر پابندی عائدکردی ہے ،اور سامنا کے اداریہ میں ہندوستان میں بھی پابندی کا مطالبہ کیا گیا ،اس متنازع اداریہ پر جب ناراضگی ظاہرکی جانے لگی تب شیوسینا لیڈر نیلم گورے نے کہا کہ یہ شیوسینا کا مطالبہ نہیں ہے۔اور سنجے راﺅت کا ذاتی بیان ہے۔آج مسعود اظہر اور کانگریس کے عنوان سے تحریراداریہ میں سنجے راﺅت نے یکم مئی کے اداریہ کا بھی ذکرکیا اور واضح کیا کہ اس میں شیوسینا کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading