سابق ایم پی شکیل احمد کانگریس سے معطل

نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) کانگریس نے سابق ایم پی اور پارٹی کے ترجمان شکیل احمد کو بہار میں مدھوبنی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑنے کی وجہ معطل کر دیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری (انتظامیہ) موتی لال ووہرا نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں بتایا کہ مسٹر احمد کے ساتھ ہی بیني پٹّي اسمبلی سیٹ کی ممبر اسمبلی بھاونا جھا کو بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں فیصلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

ریلیز کے مطابق مسٹر احمد نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف مدھوبنی لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پارٹی نے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ لیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading