برطانیہ میں کرونا وائرس بے قابو، ایک ہی دن میں 10 افراد ہلاک، ملک میں وائرس کے باعث کل ہلاکتوں کی تعداد 21 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 840 ہو گئی . تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور دیگر یورپی ممالک کی طرح برطانیہ بھی عالمی وبا سے بر طرح متاثر ہوا ہے .ہفتے کے روز برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 10 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 21 ہو گ
ئی. جبکہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 840 ہو گئی ہے. بتایا گیا ہے کہبرطانیہ میں کرونا وائرس اس حد تک خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے کہ ایک نومولود بچے میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے. پیدائش کے چند منٹ بعد ہی بچے میں وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے.
اس تمام صورتحال میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت برطانیہ اگلے ہفتے سے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں قانون سازی کر رہی ہے. عوامی اجتماعات پر پابندی کی زد میں نماز جمعہ اور جنازے بھی آئیں گے. ہیلتھ سیکرٹری کی جانب سے مساجد اور اسلامک سنٹرز کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں. دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.