
#AishwaryaRai
انڈیا کے خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو آج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
چند روز قبل اشویریا رائے اور ان کی بیٹی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم وہ گھر پر ہی خودساختہ تنہائی میں چلی گئیں تھیں۔
ان کے شوہر ابھیشیک بچن اور سسر امیتابھ بچن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انھیں گذشتہ ہفتے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
46 برس کی ایشوریہ رائے بالی وڈ کا ایک مشہور چہرہ ہیں۔ وہ اس سے قبل مس ورلڈ بھی رہ چکی ہیں۔