ناندیڑ:25۔اپریل۔(ورق تازہ نیوز)مرکزی حکومت کے وزارت داخلہ نے کل رات ایک احکام جاری کرتے ہوئے سارے ملک میں لاک ڈاون کے درمیان ان کچھ دکانوں کو شرطوں کے ساتھ ساتھ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔اس لئے آج صبح دوکاندار اپنی دکانیں کھولنے کے لیے بازاروں میں پہنچے لیکن کو پولیس انتظامیہ نے انہیں دکان کھولنے کی اجازت نہیں تھی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا ہے کہ صرف ایسے علاقوں کی دکان کھولی جا سکتی ہے جو رہائشی علاقوں میں اور دیہی علاقوں میں واقع ہیں ۔ بازاروں اور کامپلیکس میں واقع دوکانوں کو کھلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
اس لیے بازاروں اور ہجوم کے مقامات واقع دوکانوں کو کھولنے کی بالکل ہی اجازت نہیں رہے گی۔اس لیے حکومت کے اس فیصلے پر دوکانداروں نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہیکہ شراب کی دوکانیں پوری طرح بند رہئں گی